سہ فریقی سیریز : پاکستانی کرکٹ ٹیم افتتاحی میچ میں کل زمبابوے کے مدمقابل

11:06 PM, 30 Jun, 2018

ہرارے :پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہورہا ہے , سیریز کا افتتاحی میچ میزبان زمبابوے اور عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے جبکہ زمبابوے عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ سیریز میں شامل تیسری ٹیم آسٹریلیا کی تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے پہنچ چکی ہے جہاں کھلاڑیوں نے میچ کی بھرپور تیاری کی۔کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران طاہر 7کاؤ نٹی ٹیموں کی نمائندگی کرنیوالے پہلے کرکٹر بن گئے
 
 
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ سہ فریقی سیریز میں تینوں ٹیمیں چار چار میچز کھیلیں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

سرفراز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور سینیئر کھلاڑیوں کا امتزاج ہے جس کی کارکردگی حالیہ چند سیریز میں بہترین رہی ہے،قومی کپتان نے کہا کہ وہ فی الحال رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کا مقصد مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتنا ہے۔
 

مزیدخبریں