ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی قیاس آرائیاں،15 لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی قیاس آرائیاں،15 لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد:دعوے گلے پڑ گئے،ن لیگ میں فاروڈ بلاک کی قیاس آرائیاں حقیقت کاروپ دھارنے لگیں جبکہ پارٹی قیادت کے رویے سے نالاں 15لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی والے رابطے میں ہیں۔جلد ن لیگ میں ہونگے ۔مگر حقیقت اس کے برعکس نکل آئی اور الٹا ن لیگ میں ہی فاورورڈ بلاک بننے کے امکانات ہیں۔ بنی گالہ میں ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی نے عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹوئٹ میں معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بکھرنا شروع ہو گئی جبکہ ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی دعوی ٰ کیا ہے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظم سے بیٹھک صرف ابتداہے، اگلا گروپ ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا، عوامی سطح پر نون اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی ،ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔

ذرائع کاکہناہے پی ٹی آئی قیادت نے ن لیگ میں فاروڈ بلاک بنانے کیلئے روٹھے لیگی اراکین کو مزید 35ارکان ساتھ ملانےکاہدف دیا ہے ۔ادھر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی اراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خسارے کاسودا قراردے دیا۔دوسری جانب ق لیگ بھی ن لیگ سے ماضی کےسارے حساب چکتا کرنے کیلئے تیار ہے اور ن لیگ میںفا روڈ بلاک بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کازور لگانے لگی۔