ن لیگی اراکین اسمبلی اور سینیٹ کا مزید ایک گروپ وزیراعظم سے ملاقات کریگا:فواد چودھری

ن لیگی اراکین اسمبلی اور سینیٹ کا مزید ایک گروپ وزیراعظم سے ملاقات کریگا:فواد چودھری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔

bcad0bae5300e741f6455b3c522ebb9b

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر کیا۔انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے۔

مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔انھو ںنے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔