انگلینڈ نے بھارت کوجیت کےلیے 338 رنز کا بڑا ہدف دے دیا

انگلینڈ نے بھارت کوجیت کےلیے 338 رنز کا بڑا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

برمنگھم : انگلینڈ نے بھارت کوجیت کےلیے 338 رنز کا بڑا ہدف دے دیا ، جونی بیئراسٹو  111 رنز کی شانداراننگزکھیل کر نمایاں رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ 2019 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے بھارت کوجیت کےلیے 338 رنزکاہدف دے دیا ،انگلینڈ نے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ کے نقصان پر 337 رنزبنائے، انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو 111 رنزکی شانداراننگزکھیل کر نمایاں رہے۔ بین اسٹوکس 79 ،جیسن روئے 66 ، جوروٹ 44 ،جوز بٹلر 20 ، کرس ووکس 7 اور اوئن مورگن نے ایک رن بنایا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا اورکلدیپ یادیونے 1،1کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

 

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور انگلینڈ کی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔