وعدہ کر چکی ہوں نواز شریف کے لیے آخری حد تک جاؤں گی، مریم نواز

وعدہ کر چکی ہوں نواز شریف کے لیے آخری حد تک جاؤں گی، مریم نواز
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور : مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کوبہت جلد سرخرو کرے گا، فکرظالم کوہونی چاہیےکیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کوبہت جلد سرخرو کرے گا، فکرظالموں کوہونی چاہیےکیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ وعدہ کر چکی کہ نواز شریف کے لیے آخری حد تک جاؤں گی، میدان عمل میں کیا کرنا ہےاسکی ٹائمنگ اور تفصیل کو وقت سے پہلے بیان نہیں کیا سکتا۔ مریم نواز نے کارکنوں کو مخاطب کر کہ کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے اورنہ ڈرنا ہے،یہ حرکتیں حکومت کے اپنے زوال کا باعث بنیں گیں،شیروں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہم نے ۔  

 

 

مریم نواز نے کہا کہ  اندھےکوبھی نظرآرہا ہےجعلی اعظم اوراس کی جعلی حکومت نواز شریف سے خوفزدہ ہے، حکومت گھبراہٹ میں انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہی ہے۔