وزیر اعظم سے ن لیگ کے اراکین کی ملاقات میں استعفے کی بات نہیں ہوئی, چودھری سرور

وزیر اعظم سے ن لیگ کے اراکین کی ملاقات میں استعفے کی بات نہیں ہوئی, چودھری سرور
کیپشن: Image Source: Ch Sarwar Twitter Account

لاہور : گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ  اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی سےاختلاف کرتا ہے اوروزیراعظم پراعتماد کرتا ہےتواس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔

 

 تفصیلات کے مطابق ، گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ  کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی سےاختلاف کرتااوروزیراعظم پراعتماد کرتا ہےتواس میں اعتراض کی کوئی بات نہیں ہے۔

 

انہوں نے کا کہنا تھا کہ نواز لیگ میں فاروڈ بلاک کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم سے نواز لیگ کے اراکین کی ملاقات کے دوران استعفے کی بات نہیں ہوئی ہے۔ اگرکوئی اپنی پارٹی چھوڑے بغیردوسری جماعت میں شامل ہوتا ہےتونااہل ہوجاتا ہے۔

 

دوسری طرف وزیراعظم سےملاقات کرنے والےمسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنےآگئے  ہیں ، جن میں اظہر خان ، فیصل نیازی ، غیاث الدین ، حاجی اشرف انصاری ، نشاط خان  شامل ہیں ، دیگر میں چوہدری ارشد، شعیب اویسی ،ریاض حسین پیرزادہ ، محمودالحق ، یونس انصاری ، محمد ارشد ، فیصل خواجہ ، غضنفر لانگا ، عطاالرحمان ، جمیل شرقپوری ، اصغر چانڈیو ، قاسم ہنجرا اور غضنفر شامل ہیں ۔

 

گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان میچ کےدوران سفارتی اوراخلاقی آداب کی خلاف ورزی کی گئی، اسٹیڈیم میں لہرائےجانےوالےبینرزپربرطانوی اراکین پارلیمنٹ سےبات کروں گا۔