بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

 بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی
Image Source: Shah Mehmood Qureshi Twitter Account

ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جن ن لیگی اراکین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی انہوں نےحکومت کیساتھ تعاون کافیصلہ کیا، بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔


 

تفصیلات کے مطابق ،وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےاراکین اسمبلی نےوزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کی  ہے ، جن ن لیگی اراکین نے وزیر اعظم سے ملاقات کی انہوں نےحکومت کیساتھ تعاون کافیصلہ کیا اور پنجاب میں حکومت کی پالیسوں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔ 

 

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اپوزیشن کی باتیں بڑے تحمل سے سنیں، اپوزیشن نے دعوے کیے تھے کہ بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے، بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا،کچھ لوگوں نے مڈ ٹرم الیکشن کی بات شروع  کردی ہیں ۔