پاکستان میں کورونا وائرس مزید 27 افراد کی جان لے گیا

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, death rate, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مہلک وائرس مزید 27 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 62 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 979 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.32 فیصد رہی جبکہ 31 ہزار 606 فعال کیسز ہیں ، متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 تک پہنچ گئی ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی ایوریج پازیٹیوٹی ریشو 0.8 رہی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پازیٹیوٹی ریشو1.4، راولپنڈی میں0.5، فیصل آباد میں 0.6 اور ملتان میں0.8 ریکارڈ کی گئی ۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 346,180 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 326,994 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کم ہو کر 8439 رہ گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 2 اموات سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے کل 7 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10 ، 747ہو گئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 70، راولپنڈی میں 23، ملتان میں 10، گجرانوالہ میں 8 ، سرگودھا میں 7 ، فیصل آباد میں 6 ، خانیوال میں 4 ، گجرات میں 3 ، اٹک میں 2 ، دیرہ غازی خان میں 2 اور خوشاب میں 2 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ قصور میں 1، لیہ میں 1، میانوالی میں 1، مظفرگڑھ میں 1، ننکانہ صاحب میں1، شیخوپورہ میں 1 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1 کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔