جرمنی نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا

جرمنی نے افغانستان سے فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

برلن: جرمنی نے افغانستان سے تقریباً دو دہائیوں کے بعد فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے اور جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے آخری فوجیوں نے بھی افغانستان چھوڑ دیا ہے جو اب اپنے گھر کی جانب گامزن ہیں۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران جرمنی کے پاس افغانستان میں امریکہ کے بعد فوج کا دوسرا سب سے بڑا دستہ تھا، دو دہائیوں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈا ’بگرام ایئربیس‘اتوارتک خالی کر دیا جائے گا، امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اسے طالبان سے بچانے کیلئے تباہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن ملر نے امریکی انخلاءپر تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا تھا کہ مکمل امریکی انخلاءسے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا۔