یورو کپ 2020ء: اہم مقابلے میں جرمنی کو شکست، انگلینڈ کی ٹیم کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئی  

Euro Cup 2020: Defeating Germany in the main competition, England reached the quarter finals
کیپشن: فائل فوٹو

لندن: یورو کپ کے پری کوارٹرز فائنل میچ میں برطانیہ کی ٹیم نے جرمنی کو دو صفر سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی، انگلینڈ کی جانب سے سٹیرلنگ اور گول ہیری کین نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ برطانیہ نے 1966ء کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

برطانوی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے شہزادہ ولیم، ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اور مشہور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی موجود رہے۔ دوسرے میچ میں سپین نے کروشیا کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹرز فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اس سے قبل ایک سنسنی خیز میچ میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو عبرتناک شکست دے کر یورو کپ 2020ء سے باہر کر دیا تھا، سوئس ٹیم نے اب کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ سوئس ٹیم نے میچ کے آخری لمحے میں گول کرکے سکور تین، تین سے برابر کیا۔

اس اہم میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا۔ ایکسٹرا وقت میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر فرانس جیسی مضبوط ٹیم اور عالمی چیمپئن کو یورو کپ سے باہر کیا۔