وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی 28 جولائی تک موخر کی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جو فرد جرم کیلئے نہ آیا، اس کے وارنٹ جاری ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق غیر حاضر ملزمان نثار احمد اور عبدالغنی مجید کی جانب سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں جبکہ نیب نے اشتہاری ملزم محمد علی کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی، جس کی رپورٹ اس نے عدالت میں پیش کی۔