بدفعلی کیس، ملزم عزیز الرحمان کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

بدفعلی کیس، ملزم عزیز الرحمان کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کے مرکزی ملزم عزیز الرحمان کے 3 بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمان کے تینوں بیٹے لطیف الرحمان، وسیم الرحمان اور وصی الرحمان عبوری ضمانت ختم ہونے پر آج لاہورکی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا اور اس کے خلاف طالب علم صابرشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم مفتی عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے تینوں بیٹوں لطیف الرحمان، حفیظ الرحمان اور وصی الرحمان کی 30 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔