ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، (ن) لیگی ایم این اے کو جرمانہ، فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، (ن) لیگی ایم این اے کو جرمانہ، فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: الیکشن کمیشن پنجاب نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی کو جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی پر 49 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب نے ارمغان سبحانی کو تین روز میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فردوس عاشق اعوان کو وارننگ نوٹس جاری کیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے حلقے میں دوبارہ داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔