برازیل نے بھارت کیساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا

Brazil, corona vaccine, India, delta variant, Australia, France, WHO

نیو دہلی: برازیل نے بد عنونی کے پیش نظر بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کی ہے ۔ اس معاہدے میں بھارت نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں ۔ وفاقی اداروں نے معاہدے کی منسوخی کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے ۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھارتی قسم ڈیلٹا کے 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈیلٹا ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے سڈنی سمیت چار بڑے شہروں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔

اس کے علاوہ فرانس میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں تیزی آ گئی ہے ۔ ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں 20 فیصد ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔