دلیپ کمار کی طبعیت پھر بگڑگئی

دلیپ کمار کی طبعیت پھر بگڑگئی
سورس: file photo

ممبئی : بھارت کے فرسٹ خان دلیپ کمار کی طبعیت پھر بگڑ گئی ۔ ان کو دہلی کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کےمطابق اٹھانوے  سالہ اداکار دلیپ کمار کو رواں ماہ کی ابتدا میں طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے تک زیرعلاج رہے تھے۔ بعد ازاں طبیعت میں بہتری کے باعث انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے. جس کے باعث انہیں گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلیپ صاحب کی طبیعت خراب ہونے پر اداکار کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہونے  کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔ جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اوران کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب  6 جون 2021 کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور11 جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔