کورونا کی تشخیص کرنے والاحیران کن ماسک بھی تیار

Face Mask ,Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Karachi Sindh,Murad Ali Shah

اب کورونا کا مہنگا ترین ٹیسٹ کروانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ،امریکہ نے کورونا کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کر لیا ،جوصرف 90 منٹ میں ہی کورونا کی تشخیص کر لے گا ۔

کورونا کی تیسری لہر نے جہاں پاکستان سمیت پوری دنیا میں افرا تفری مچا دی تھی وہیں  اب امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا ماسک تیار کر لیا ہے جو صرف 90منٹ کے اندر ہی کورونا کی تشخیص کر دے گا ۔

یہ ماسک امریکہ  کی’’ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘‘ کے ریسرچرز نے تیار کیا ہے،اس میں موجود بائیوسینسر ٹیکنالوجی سانس کے ذریعے وائرس کی تشخیص کرے گی ۔

ماہرین کے مطابق  کورونا وائرس ہونے کی صورت میں ماسک پر لکھا ہوا آ جائے گا۔سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے یہ ٹیکنالوجی لیب کوٹس میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔