ایٹین ہاؤسنگ منصوبے میں چائینہ گیزوبہ گروپ کمپنی کے ریجنل ڈسپیچ سنٹر کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا اہتمام

CEDC Pakistan Islamabad

اسلام آباد:  ایٹین  ہاؤسنگ  جو کو  اوراڈیویلپرز کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز کے ساتھ اشتراک کے زریعے بننے والامنصوبہ ہے، چائینیز انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی چائینہ گیزوبہ گروپ کمپنی لمیٹیڈ نے اپنے  ریجنل  ڈسپیچ سنٹر  کی تعمیر کے لیے ایٹین  ہاؤسنگ  کو منتخب کیا ہے۔ 

 اس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب واقع پر تعیش ہاؤسنگ منصوبے ایٹین میں کی گئی۔  چائینہ گیزوبہ گروپ کمپنی کی جانب سے ایٹین کا انتخاب  اس کے  پر وقار بزنس کمپلیکس اور وفاقی دارالحکومت کے قریب کے ہونے کے باعث کیا گیا۔ 

چائینہ گیزوبہ گروپ کمپنی  بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر  سرمایہ کاری اور کنسٹرکشن  کے شعبے میں  بڑا نام رکھتی ہے جو کہ ہائیڈرو پاور کنسٹرکشن میں  عالمی سطح پر نام بنا چکی ہے اور  چائینہ انرجی کنسٹرکشن گروپ لیمیٹڈ  کی ذیلی کمپنی ہے  جس کا  شمار دنیا کی پانچ سو کامیاب ترین کمپنیوں میں  ہوتا ہے۔ 

چائینہ گیزوبہ گروپ کمپنی  کا  ریجنل  ڈسپیچ سنٹر کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا درجہ رکھے گا جہاں سے کمپنی کے  اس ریجن میں جاری تمام آپریشنز کو کنٹرول کیا جائیگا۔