فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا

فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا
کیپشن: فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی قدر میں آج بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1758 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 600 روپے ہو گئی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہو کر 1768 ڈالر فی اونس ہوئی۔ 

پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500روپے ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی تھی۔