سی پیک کے کسی منصوبے کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، نیب

سی پیک کے کسی منصوبے کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، نیب
کیپشن: سی پیک کے کسی منصوبے کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، نیب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر کے بیان کو من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل این جی ریفرنس پر اثر انداز ہونے اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ادارہ قطر کے ساتھ معاہدہ اور سی پیک منصوبوں پر نوٹس لینے کے بیان کی تردید کرتا ہے۔ سی پیک کے کسی منصوبے کی نیب میں تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ ان کی جانب سے دیئے گئے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیب معیشت دوست ادارہ ہے جو زیرو کرپشن پر یقین رکھتا ہے۔ نیب ملزم کو گرفتاری کے چوبیس گھنٹے میں احتساب عدالت میں پیش کرتا ہے۔ نیب ملزم کی گرفتاری کی وجوہات، وکیل کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نیب آرڈیننس کا جائزہ لیں۔

نیب نے معاون خصوصی توانائی و پٹرولیم تابش گوہر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کراچی میں قومی ادارے سے متعلق بیان دیا تھا اور بزنس کمیونٹی میں نیب سے متعلق منفی تاثر اجاگر کیا۔