ہوسٹل میں آگ لگنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں

ہوسٹل میں آگ لگنے سے دو خواتین ہلاک ہوگئیں
سورس: file photo

لاہور : گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رائیونڈ روڈ پر نیو لاہور پارک کے علاقے میں واقع گرلز ‏ہاسٹل میں پیش آیا، عمارت کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا تاہم دھویں سے عمارت میں پھنسی 3 ‏خواتین کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو کے دوران دھویں کی وجہ سے ایک فائرفائٹر بھی بے ہوش ہوا، متاثرین کو فوری طور پر ‏اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے دوران 2 خواتین دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ اور 40 سالہ خاتون شامل ہیں جب کہ ایک فائرفائٹر کی حالت ‏خطرے سے باہر ہے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس نے ابتدائی شواہد اور عینی شاہدین ‏سے تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔