افغانستان میں امن دشمن علاقائی عدم استحکام کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

افغانستان میں امن دشمن علاقائی عدم استحکام کے خواہاں ہیں، آرمی چیف
کیپشن: افغانستان میں امن دشمن علاقائی عدم استحکام کے خواہاں ہیں، آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا پاکستان اپنے اندر اور ہر طرف امن کا خواہشمند ہے اور پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اندر اور ہر طرف امن کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں امن دشمن علاقائی عدم استحکام کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے مسلہ کے حل پر زور دیا۔