مون سون بارشوں کے سلسلے کا آج سے آغاز

 مون سون بارشوں کے سلسلے کا آج سے آغاز

لاہور: محکمہ موسمیات نے گرمی  کے ستائے عوام کو خوشخبری سنا تے ہوئے مون سون بارشوں کے سلسلے کے آج سے آغاز  کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانیوالی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا آج سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔

کشمیر، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے وقت آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے  جبکہ خضدار، قلات، بارکھان، لسبیلہ، تربت، آواران میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے ۔

مصنف کے بارے میں