ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا، 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ

ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا، 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا اور بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچنے کے باعث شہریوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ 
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب ریکارڈ اضافے کے بعد 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے اور یوں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھی شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ 
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھر 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس 122 میگاواٹ بجلی تیار کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں