عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں16 جولائی  تک توسیع

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں16 جولائی  تک توسیع

لاہور: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں16 جولائی  تک توسیع کر دی ۔

عثمان بزدار اور  ان کے بھائیوں کے خلاف جعلسازی سے سرکاری زمین الاٹ کرانے  کے دو مقدمات درج  ہیں،ایف آئی آر کے مطابق عثمان بزدار اور دیگر ملزمان نے  نوسو کینال اراضی جعلسازی  سے اپنے نام منتقل کرائی جس کی  اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان تحقیقات کر رہا ہے ۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار  کو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے تیس جون تک عبوری ضمانت دی تھی تاہم اب عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں