وفاقی وزیر احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجوہات بتا دیں

وفاقی وزیر احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجوہات بتا دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے  کہ لوڈشیڈنگ اس لئے ہے کیونکہ ہمارے پاس بجلی کے کارخانےچلانے کیلئے ایندھن نہیں، گیس کےمنصوبےبروقت مکمل نہ ہونےکی وجہ سے بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ   ہوا۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے وقت پر گیس کےسودے نہیں کئے،  عوام کو جو تکلیف برداشت کرناپڑرہی ہے اسے کم سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بہتان بازیوں کے باعث رسوا ہورہے ہیں ،  عمران خان ایک طرف خزانہ خالی کرگئے، دوسری طرف عوام کو مشکلات میں دھکیل گئے۔

مصنف کے بارے میں