چیک سے متعلق اسٹیٹ بینک نیا طریقہ کار لا رہا ہے،معاون خصوصی سلمان صوفی

چیک سے متعلق اسٹیٹ بینک نیا طریقہ کار لا رہا ہے،معاون خصوصی سلمان صوفی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی  سلمان صوفی  کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیزکوچیکس سے متعلق مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑےگا، چیک سے متعلق اسٹیٹ بینک نیا طریقہ کار لا رہا ہے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے کہا کہ شہبازشریف جلد سی پی آر پروگرام کا آغاز کریں گے،  پاکستان کے ہر شہری کولائف سیونگ اسکل کی ٹریننگ دی جائےگی، وزیراعظم کی ہدایت پرذہنی صحت سےمتعلق پروگرام شروع کیا جارہا ہے جبکہ خواتین سےمتعلق سینٹرپنجاب کے علاوہ سندھ میں بھی بنائے جارہے ہیں اور خواتین کیلئے وومن آن ویلز پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیاجارہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس کیلئے آن لائن پورٹل کا اجرا کیا جارہا ہے، اب 24  سے 48گھنٹےمیں کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے جو  24 سے 48 گھنٹے تک فعال ہو جائےگا۔ سلمان صوفی نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بہت سی اصلاحات مکمل کرلی ہیں، ایس ای سی پی نے ڈاکومینٹس کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہےجبکہ اوورسیزپاکستانیزکیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، سمال اینڈ میڈیم کمپنیز سےبینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ڈاکو منٹس مانگے جاتے تھے،آن لائن پورٹل کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز کی تصدیق کی جائےگی اور مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانےکیلئے باربار ڈاکومنٹس  طلب  نہیں کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں