پنجاب ضمنی انتخاب کے لیے فوج طلب 

پنجاب ضمنی انتخاب کے لیے فوج طلب 
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب کے 20 حلقوں اور این اے 245 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے  لاہور کے چار اور ملتان کے حلقے کے لیے  پاک فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کے لیے آرمی چیف کو مراسلہ  لکھ دیا ۔ آرمی چیف کو مراسلہ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخاب کے لیے بھی پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی  کے لیے  درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب کے باقی 15 حلقوں کے لیے اضافی کویک رسپانس فورس کی بھی درخواست کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی پاک فوج  اور رینجرز کی ماضی کے انتخابات میں سیکورٹی خدمات پر تعریف کی۔الیکشن کمیشن کی ائندہ ضمنی انتخابات میں  پاک فوج اور رینجرز کے مزید فعال کردار ادا کرنے کی درخواست  کی۔

پاک فوج  اور رینجرز کی خدمات حالیہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر طلب کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں