عوام پر ظلم ،حکومت نے مہنگا پٹرول مزید مہنگا کردیا، 33 دن میں 98 روپے اضافہ

عوام پر ظلم ،حکومت نے مہنگا پٹرول مزید مہنگا کردیا، 33 دن میں 98 روپے اضافہ
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے مہنگا پٹرول مزید مہنگاکر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ 

حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگئی ۔

حکومت نے ڈیزل 13 روپے 23 پیسے مہنگا  کیا ہے ۔مٹی کا تیل 18 روپے83پیسے بڑھا ہے ۔ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 230 روپے 26 ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 68 پیسے  اضافے سے 226 روپے 15 پیسے ہوگئی ۔ 

پٹرول کی قیمت 27 مئی 30 روپے ، تین جون 30 روپے ، پندرہ جون 24 روپے  اور آج  14 روپے بڑھ چکی ہے۔ مجموعی طور پر 33 دن میں 98 رویے قیمت بڑھی ہے ۔

مصنف کے بارے میں