کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی ایدھی ہوم میں تقریب رونمائی

کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی ایدھی ہوم میں تقریب رونمائی

کراچی: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کو ایدھی ہوم کراچی میں پہنچایا گیا جہاں تقریب رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔ ایدھی ہوم میں چیمپئنز ٹرافی لانے کا مقصد بین الاقوامی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

ایدھی ہوم کے بچوں نے شاہد آفریدی اور چیمپئنز ٹرافی کو اپنے درمیان دیکھ کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے بلقیس ایدھی اور یتیم بچوں سے بھی ملاقات کی۔ دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی یونیورسٹی پہنچایا جائے گا۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں