گندم کی کٹائی،پسائی اور روٹی پکانے میں صرف بارہ منٹ درکار

گندم کی کٹائی،پسائی اور روٹی پکانے میں صرف بارہ منٹ درکار

لندن: برطانیہ کی ایک کمپنی نے گندم کی کاشت سے لیکر اُسکی کٹائی ، پسائی اور پھر پکنے تک کا عمل تیز ترین رفتار سے کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔


برطانوی کمپنی نے گندم کو کاشت کر کے کاٹا اور پھر اُسے پیسنے کے بعد اُس میں تمام ضروری اجزا شامل کر کے صرف 12 منٹ 42 سیکنڈ میں 13 روٹیاں پکا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ۔

کمپنی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب مزے اُڑائے ۔ کمپنی نے گندم کاشت کر کے اسے کاٹا ، پیسنے کے بعد اس میں ضروری اجزا شامل کر کے 12 منٹ میں 13 روٹیاں پکا لیں۔