بھارتی کرکٹ بورڈ کو نہیں حکومت کو پاکستان سے کرکٹ میں مسائل ہیں، آفریدی

بھارتی کرکٹ بورڈ کو نہیں حکومت کو پاکستان سے کرکٹ میں مسائل ہیں، آفریدی

کراچی: بوم بوم شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دبنگ انداز میں بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کو نہیں بھارتی حکومت کو پاکستان سے کرکٹ کھیلنے میں مسائل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاؤں گا۔ اتنی کرکٹ کھیل لی اب کچھ مس کرنے کو نہیں ہے۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی ایدھی ہوم میں تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے بلقیس ایدھی اور یتیم بچوں سے بھی ملاقات کی۔ بچوں نے شاہد آفریدی اور چیمپئنز ٹرافی کو اپنے درمیان دیکھ کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔