سیکیورٹی اداروں کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری، سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

سیکیورٹی اداروں کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری، سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: بچے کُچے امن دشمنوں کے خلاف سکیورٹی اداروں کی بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون اور فیصل ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔ بائیومیٹرک تصدیق کے دوران 2 افغان باشندوں سمیت 18 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا۔ 80 گھروں کی جامع تلاشی کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضہ سے 3 ایس ایم جی، 4 پستول، رپیٹر اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

میانوالی میں سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں 2 اففان باشندوں سمیت 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر منڈی بہاء الدین میں رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 10 افغانیوں سمیت 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں