دہشتگردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، اقوام متحدہ

دہشتگردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے، اقوام متحدہ

عمان :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے،داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں آ گئے ، وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔