اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید 20لاکھ ڈالرز کم کرنے کا اعلان کردیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید 20لاکھ ڈالرز کم کرنے کا اعلان کردیا

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید 20لاکھ ڈالرز کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیرروکنے سے متعلق قرارداد کی منظوری پراسرائیل نے احتجاجاً عالمی ادارے کی امداد کم کردی ہے۔اسرائیل نے رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کی امدادمیں60لاکھ ڈالرزکی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے23دسمبر 2016میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکیخلاف قرارداردمنظورکی تھی،جسے امریکی حکومت نے ویٹو نہیں کیا تھا۔