جسٹس امیر ہانی مسلم 31 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے

جسٹس امیر ہانی مسلم 31 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس امیر ہانی مسلم 31 مارچ کو مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم 14 فروری 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے۔ اس دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے تاریخی فیصلے دیئے جن میں محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس کا فیصلہ دیا۔ سندھ میں پانی کی عدم دستیابی اور صحت کے شعبے پر کمیشن بنایا۔

اس کے علاوہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں سے متعلق بھی فیصلہ سنایا۔ ان کی ہدایت پر احتساب بیورو کے اندر غیرقانونی بھرتیوں پر ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے 1981 میں وکالت شروع کی  دو سال بعد 1983 میں ہائی کورٹ کے وکیل اور 2000 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے تھے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم 1994 میں اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور 1995 میں ترقی حاصل کر نے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ رہے۔ 2002 میں ان کو ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا۔ 23 اگست 2002 کو سندہھ ہائی کورٹ کے جج عہدے پر بھی تعینات رہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں