ایمنسٹی سکیم کے اعلان کے بعد ہزاروں غیر قانونی شہری پاسپورٹ دفاتر کے سامنے پہنچ گئے

ایمنسٹی سکیم کے اعلان کے بعد ہزاروں غیر قانونی شہری پاسپورٹ دفاتر کے سامنے پہنچ گئے

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے سینکڑوں غیر ملکی جوازات پہنچ گئے
جدہ :سعودی عرب میں غیر قانونی افراد کو تین ماہ کی مہلت مل گئی اس مہلت کے دوران غیر قانونی افراد قانونی طور پر سعودی عرب سے اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں اور اگر دوبارہ آنا چائیں تو پھر دوبارہ آسکتے ہیں ۔
ایمنسٹی سکیم کے اعلان کے بعد سینکڑوں غیر ملکی افراد نے سعودی پاسپورٹ آفس (جوازات ) کا رخ کر لیاہے ۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں قائم متعدد دفاتر کے سامنے غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ۔ان غیر ملکی شہریوں کے فنگر پرنٹ بھی نہیں لیئے جائیں گے ویزا دوبارہ ملنے پر سعودی عرب میں آسکتے ہیں۔
ان غیر ملکی شہریوں میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے ۔ غیر ملکی شہریوں کا کہناہے کہ سعودی حکومت نے انہیں باعزت جانے کا موقع دیاہے جسے وہ ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔