تائیوان کی علیحدگی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی

تائیوان کی علیحدگی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی

بیجنگ مین لینڈ چین اور تائیوان ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی ، ہم 1992ءکے اتفاق رائے کو برقرار رکھیں گے جو کہ ایک چین کے اصول کو ظاہر کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار تائیوان افیئر آفس برائے سٹیٹ کونسل کے ترجمان ما زیاﺅ گوانگ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑی جدوجہد کے بعد پر امن انضمام تک پہنچے ہیں اور اس کے لئے انتہائی خلوص سے کوششیں کی گئی ہیں لیکن اب تائیوان کی علیحدگی کا نعرہ لگانے والے کسی بھی شخص کو تائیوان چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تائیوان کی سرگرمیوں کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیاتو ترجمان نے کہا کہ ایسے انتظامات مین لینڈ چین اور تائیوان کے درمیان ایک چائنا اصول کے تحت باہمی صلاح مشورے سے کئے جا سکتے ہیں تا ہم کسی بھی نام یا کسی بھی شکل میں تائیوان کی علیحدگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔