عراق: بغداد میں ٹرک بم دھماکا، 17 افراد ہلاک

عراق: بغداد میں ٹرک بم دھماکا، 17 افراد ہلاک

بغداد: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک سیکیورٹی چوکی کے نزدیک اڑا دیا جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے اس دھماکے کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں