کرپشن کیس، شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور

کرپشن کیس، شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: پانچ ارب روہے کے کرپشن کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی 40 لاکھ کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر عاصم کو پونے 2 سال بعد عدالت سے انصاف ملنے کو ڈیل کا تاثر دینا زیادتی ہے۔ ضمانت کو ڈیل کہنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایسا لگتا ہے جیسے چودھری نثار نے قانون کو مذاق بنا کر ای سی ایل کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کسی شخصیات پر الزام لگانے سے وہ گناہ گار نہیں ہو جاتا۔ اس پر عائد الزامات کو ثابت کرنے کیلئے گواہوں اور ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

شرجیل میمن نے چودھری ںثار کو دوبارہ مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ کریں گے نہ رعایت و خیرات مانگیں گے۔ میرے خلاف نیب ریفرنس 6 مہینے پہلے بنا۔ وزیر داخلہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔ 

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں