رپورٹرز ایسوسی ایشن نے علیم خان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی

رپورٹرز ایسوسی ایشن نے علیم خان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد: کپتان کے اہم ترین کارکن علیم خان کی میڈیا دشمنی نے صحافی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ اسلام آباد میں رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تھانہ بنی گالہ میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔ ایس ایچ او تھانہ رخسار مہدی کا موقف ہے کہ انہوں نے معاملے پر ایس ایس پی سے مشاورت کی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے وزیر داخلہ کی ہدایات پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب علیم خان کے قہر کا شکار ہونے والے صحافی اویس کیانی نے پھر واضح کیا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر اخلاقی سوال نہیں کیا تھا سوال کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بنی گالا میں عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد عبدالعلیم خان نے انکے مبینہ قبضہ مافیا ہونے کے سوال پر صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں