شردھا کپور کی’ حسینہ‘ کے خطرناک روپ میں نئی تصویر وائرل

شردھا کپور کی’ حسینہ‘ کے خطرناک روپ میں نئی تصویر وائرل

ممبئی:بالی ووڈ کی کیوٹ گرل شردھا کپور جو کردار کرتی ہیں اپنے آپ کو اُسی میں ڈھال لیتی ہیں اور کردار میں جان ڈال لیتی ہیں۔ایسا ہی کیا ہے فلم ’حسینہ‘ کے کردار کے لیے جس میں شردھا انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس کردار کے لیے شردھا نے اپنا وزن بھی بڑھایا ہے اور وائرل ہوئی اس تصویر میں شردھا کالی شلوار قمیض میں ملبوس ہیں اور اپنے کردار کے عین مطابق نظر آرہی ہیں۔

شردھا نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی جس میں سدھانتھ کپور بھی نظر آرہے ہیں جو اس فلم میں انڈر ورلڈ ڈان کا کردار نبھا رہے ہیں ۔فلم سینما گھروں میں 11اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم کے ہدایت کار اپوروا لاکھیا ہیں۔