سندھ ہائیکورٹ کا ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار

سندھ ہائیکورٹ کا ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار

کراچی: ڈاکٹر عاصم کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ جیالوں کے ارمان بھی دھرے کے دھرے رہ گئے جب تک پاسپورٹ جمع نہیں کرائیں گے جیل میں ہی رہیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے رہائی کا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا وہاں پاسپورٹ جمع کراۓ دئیے۔

اب سندھ ہائی کورٹ پاسپورٹ وصولی کی شرط ختم کرے۔ وکیل نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالتی حکم میں ترمیم کر کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق اور ریلیز آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ محفوظ فیصلے میں کسی قسم کا فل اسٹاپ اور کوما کی تبدیلی نہیں کر سکتے جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں