کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب،مستحق پاکستانی جوڑے رشتہءازدواج میں منسلک

کراچی میں اجتماعی شادی کی تقریب،مستحق پاکستانی جوڑے رشتہءازدواج میں منسلک

کراچی: اجتماعی شادی کی تقریب میں مستحق پاکستانی جوڑے رشتہءازدواج میں منسلک ہوگئے۔کراچی میں حوا علم و شفاء ٹرسٹ کے زیرِاہتمام اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گہا،اجتماعی شادی کا انعقاد مسلم چیریٹی کے تعاون سے کیا گیا ،تقریب کے مہمانِ خصوصی محمدحسیب خان کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کا کام بہت با مقصد کام ہے جس کی وجہ مستحق گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے لڑکیاں رشتہء ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

چیئرمین ٹرسٹ واحد علی رحمانی کا کہنا تھا کہ بچییوں کے والدین میں جہیز کی وجہ سے پیدا ہونے والی احساسِ محرومی کو ختم کرنے کے لئے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔بچیوں کے والدین کا سب سے بڑا مسلہ حل کرنے کے لئےفلائی ادارے یہ نیک فریضا انجام دے رہے ہیں ۔اگراس کام کو حکومت سرانجام دے تو بہت سے مستحق ماں باپ کا بوجھ ہلکا ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں