وہ لاہور گیا تھا؟ سکول ٹیچر نے اسکا انگلش میں کچھ اور ہی مطلب نکال لیا

وہ لاہور گیا تھا؟ سکول ٹیچر نے اسکا انگلش میں کچھ اور ہی مطلب نکال لیا

کراچی: ایک طرف سندھ میں طلبا کی جانب سے امتحانات میں نقل زوروں پر ہے تو دوسری جانب طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے ٹیچرز کا حال بھی پتلا ہے۔سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کے دوران جسٹس امیرہانی مسلم نے ٹیچر سے ایک جملے کی انگریزی پوچھ لی تو ،،،اس نے جو ترجمہ کیا وہ انگریز کی قبر پر لات ماردینے کے مترداف ہی تھا۔

سپریم کورٹ میں چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنیوالا ٹیچر خود امتحان میں پڑگیا عدالت نے آسان سے اردو جملے کاترجمہ پوچھا تو ٹیچر کواپنی پڑگئی۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے ٹیچر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کہ" وہ لاہور گیا تھا" کاانگریزی ترجمہ کیا ہے؟
جس پر ٹیچر نے جواب دیا HE HAD GONE TO LAHORE
جسٹس امیر ہانی بھی یہ ٹرانسلیشن سن کر ہکا بکا رہ گئے اور ریمارکس دیئےکہ اسلئے تو یہ حال ہے۔جس کے بعد ٹیچر کی درخواست کا معاملہ  محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا ۔

مصنف کے بارے میں