سرفراز کو زیادہ عرصے تک کپتان رہنا چاہیے، یونس خان

سرفراز کو زیادہ عرصے تک کپتان رہنا چاہیے، یونس خان

کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کراچی یونیورسٹی پہنچایا  گا جہاں پر تقریب رونمائی ہوئی جس کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے اس بار چیمپیئنز ٹرافی پاکستان آئی گی۔ خواہش ہے عبدالستار ایدھی کی طرح ملک کی خدمت کر سکوں۔

یونس خان نے مزید کہا سرفراز کو زیادہ عرصے تک کپتان رہنا چاہیے اور سرفراز کے پاس اچھا موقع ہے وہ پاکستان کو ایک قدم اور آگے لیکر جائے۔

انہوں نے کہا خواہش ہے کہ 10 ہزار رنز جلد مکمل کر لوں۔ اس سے پہلے ٹرافی کو ایدھی ہوم کراچی میں پہنچایا گیا جہاں تقریب رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔

ایدھی ہوم میں چیمپئنز ٹرافی لانے کا مقصد بین الاقوامی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ایدھی ہوم کے بچوں نے شاہد آفریدی اور چیمپئنز ٹرافی کو اپنے درمیان دیکھ کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں