فیس بک اکاؤنٹ نے اغوا کے ڈرامے کا پردہ فاش کردیا

فیس بک اکاؤنٹ نے اغوا کے ڈرامے کا پردہ فاش کردیا

ملتان: فیس بک نے بچہ اغوا کے ڈرامے کا پردہ چاک کردیا ،علی پور سے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ شان نے ملتان جاکر اپنا فیس اکاؤنٹ بنایا تو پولیس نے ڈھونڈ لیا۔
ْتفصیلات کے مطابق بچہ ناراض ہوکر گھر سے گیا جس پروالدین نے اس کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرادیا ۔سوشل میڈیا مقدمے کا کھوج لگانے میں مددگار بن گیا۔مظفر گڑھ کے نواحی علاقے علی پور سے آٹھ ماہ پہلے شان نامی بچہ غائب ہوگیا۔

بچہ کہیں نہ ملا تو والدین نے اس کے اغو ا کا مقدمہ درج کرادیا۔ ْشان نے ملتان میں آکر ایک دکان پر کام کرنا شروع کردیا اور اپنا فیس بک اکاؤنٹ بھی بنالیا ،پولیس نے فیس بک کی مدد سے کھوج لگایا تو معلوم ہوا کہ شان اغوا نہیں ہوا بلکہ گھر والوں سے ناراض ہوکر ملتان چلا گیا۔ بچے کو ملتان سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں