بھارت: نومولود بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار

بھارت: نومولود بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر شبہ ہے کہ اس نے اپنی نئی پیدا ہونے والی بیٹی کو زندہ دفن کر دیا تھا۔

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جے پور میں مقامی افراد نے اس بچی کو اس وقت بچا لیا، جب اس کا پاؤں ریت کے ٹیلے سے باہر نظر آ رہا تھا۔ بچی کا 35 سالہ باپ ایک بیٹے کی خواہش رکھتا تھا۔ پولیس نے اس شخص پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتنے غریب ہیں کہ ایک اور بیٹی کی پرورش نہیں کر سکتے۔ اس شخص کی پہلے ہی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

مصنف کے بارے میں