انڈین پروگراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا اپنے وطن میں کام کرنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں،نسیم وکی

انڈین پروگراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا اپنے وطن میں کام کرنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں

انڈین پروگراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا اپنے وطن میں کام کرنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں،نسیم وکی

اسلام آباد: اداکار نسیم وکی کا کہنا ہے کہ ہمارا ڈرامہ اپنی معیار  سے ہٹ گیا تھا لیکن اب سنجیدہ لوگوں کی کوششوں سے اصل معیار  پر واپس آرہا ہے‘ میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ولگر جملہ نہیں بولا اور مجھے اس پر فخر ہے۔


اداکار نے مزید کہا کہ ٹی وی اور اسٹیج پر کام کرنے والوں کو چاہیے کہ تعداد پر توجہ کی نہیں بلکہ معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ انڈین پروگراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا اپنے وطن میں کام کرنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں۔ اگرچہ بھارتی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کا شعبہ بہت بڑا ہے لیکن معیار میں وہ ہمارے ٹی وی اور تھیٹر ڈرامے جیسا معیار نہیں دے سکا۔

اداکار نسیم وکیکا مزید  کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ٹی وی اور تھیٹر ڈرامے جیسے معیار نہیں پیش کرسکا۔