پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا

پورٹ آف سپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین  4 میچوں کی سیریز کا دوسرا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے کھیلا جائے گا ۔ 


قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر کالی آندھی کے خلاف آج دوسرے ٹی 20 میں مد مقابل ہوگی ۔ پورٹ آف سپین کے کرکٹ میدان پر چھ برس بعد کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے شاداب خان کی مین آف دی میچ کارکردگی کی بدولت کالی آندھی کو پہلے ٹی 20 میچ میں چھ وکٹوں سے شکست  دی تھی ۔