لاہور کی فیملی کورٹ نے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دے دیا,نور

اداکارہ نور کی خلع سے متعلق عدالت کا فیصلہ

لاہور کی فیملی کورٹ نے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دے دیا,نور

لاہور: اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر لاہور کی فیملی کورٹ نے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا حکم دے دیا ۔معروف فلمی اداکارہ نور نے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے خلع کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اداکارہ کے شوہر خود پیش ہوئے، نہ ہی ان کی جانب سے خلع کے دعوے کا جواب داخل کرایا گیا۔

فیملی کورٹ نے ولی حامد کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نور کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کر لیا۔خلع کے دعوے پر مزید کارروائی اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔